اوگرا نے ستمبر 2026ء کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اوگرا نے ستمبر 2026ء  کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد جبکہ  سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اوگرانوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 1061 روپے کمی  ہوئی، ایس این جی پی ایل کیلئے نئی قیمت 15.1963 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ۔

سوئی سدرن کیلئے ایل این کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 1083 روپےکمی  کر دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 14.2233ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یومقرر کر دی گئی ۔

آرایل این جی کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم ستمبر سے ہو گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے