نیویارک میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی منصوبوں کیلئے مالی وسائل تک رسائی بھی ضروری ہے، موسمیاتی اہداف کے ثمرات عوام اور مقامی کمیونٹیز تک پہنچنے چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی منصوبوں کیلئے مالی وسائل تک رسائی بھی ضروری ہے، ملکی سطح پر منصوبوں کو عملی شکل دینے کی صلاحیت بڑھانا ہوگی، اقدام کو صرف بات چیت تک محدود نہیں رہنا چاہیے، عملی اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی منصوبوں کیلئے ملکی اور عالمی وسائل متحرک کر رہے ہیں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں،موسمیاتی فنڈز سے وسائل حاصل کرنےکی کوششیں جاری ہیں، اداروں کے درمیان رابطے کا فقدان موسمیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ہے، سرمایہ کاری کے قابل منصوبوں کی کمی بھی بڑی رکاوٹ ہے، 2022 کےسیلاب کے بعد بعض عالمی مالی وسائل منصوبوں کی کمی کےباعث استعمال نہ ہو سکے۔
