قاضی فائز عیسیِ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف لندن میں مقدمہ درج

لندن : برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے کیس میں برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سفارتی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلی ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج  کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔

سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے