ٹی سی پی نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک چینی درآمد کیلئے نظرثانی شدہ ٹینڈر جاری کر دیا

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 7ہزار 739 میٹرک ٹن ریفائنڈ سفید چینی کی برآمد کیلئے نظرثانی اور تصحیح شدہ ٹینڈر جاری کردیا، بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کر دی گئی۔

دستاویز کے مطابق ٹینڈر میں لاٹس کی تفصیلات درست کی گئی ہیں، جس میں 11ہزار 86 میٹرک ٹن میڈیم گرین ریفائنڈ چینی شامل ہے۔ نو لاٹس میں 90 ہزار میٹرک ٹن فائن گرین ریفائنڈ چینی جبکہ 6ہزار 653 میٹرک ٹن فائن گرین ریفائنڈ چینی کی الگ لاٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ چینی کی برآمد کیلئے ای پی اے ڈی ایس وی ٹو پر آن لائن بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں تیس ستمبر کو سہ پہر تین بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے