پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کی رات ساڑھے 11 بجے پیش آیا، گاڑی کے شیشے پر موجود شخص موٹر سائیکل کا مالک نہیں تھا۔
پولیس کے مطابق کالی گاڑی کے ڈرائیور نے ایک سفید کار کو پیچھے سے ہٹ کیا، سفید کار کے مالک نے حادثہ کرنے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔
کالی گاڑی کے ڈرائیور نے رکنے کی بجائے کار مالک کو کچلنے کی کوشش کی، سفید کار کے مالک نے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگائی اور بانٹ پر چڑھ گیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی نہ رکنے پر شہری نے جان بچانے کیلئے شیشے کو پکڑ لیا، کالی گاڑی کا ڈرائیور راستے میں آنے والا موٹر سائیکل بھی ساتھ ہی گھسیٹ کر لے گیا۔
شہریوں نے پیچھا کرکے گاڑی روک کر شہری کی جان بچائی، واقعہ کی ون فائیو کال پر تھانہ صادق آباد پولیس کا موبائل آفیسر موقع پر پہنچا۔
پولیس کے مطابق موبائل آفیسر نے تینوں فریقین میں صلح کرا دی، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ٹریفک پولیس نے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا۔
تینوں فریقین کو تھانہ صادق آباد کے ڈیوٹی آفیسر نے تھانہ نیو ٹاؤن طلب کر لیا۔
