پی سی بی نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026: پی سی بی نے پاکستان ویمنز ’اے‘ سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز احسن رضا اور شرفدولہ بھی پینل میں شامل ہیں۔

دیگر امپائرز میں آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی اور ناصر حسین شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وین نائٹس بھی امپائرنگ پینل کا حصہ ہوں گے۔ٹرائی سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ شرفدولہ تھرڈ امپائر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔شرفدولہ ٹرائی سیریز کے چار میچز میں تھرڈ امپائر ہوں گے۔ وین نائٹس تین میچز میں یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا ہے۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی آن فیلڈ اور تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ طارق رشید تینوں ٹی 20 میچز میں فورتھ امپائر ہوں گے۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی ایمرجنگ ریفری ڈین کوسکر ٹیسٹ سیریز میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ وہ راولپنڈی میں بطور ٹیسٹ ریفری ڈیبیو کریں گے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈ اسٹاک اور علاؤدین پالیکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ پالیکر اور ٹکر پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں تھرڈ امپائر بھی ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگی۔ ون ڈے ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز 9 سے 21 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے