پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے، وزارتِ خزانہ

وزارتِ خزانہ کے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت استحکام کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے تاہم عالمی منڈی میں تیل کی بلند قیمتیں بڑا چیلنج بنی ہوئی ہیں۔

وزارتِ خزانہ کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال زراعت، مینوفیکچرنگ اور بڑی صنعتوں میں بہتری کے واضح آثار ہیں۔ گاڑیوں کی پیداوار اور سیمنٹ کی سپلائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر اور آئی ٹی برآمدات میں بہتری کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی۔

دوسری جانب ستمبر کے مہینے میں مہنگائی 10 سے 11 فیصد کے درمیان رہی۔ مستقبل قریب میں بھی افراطِ زر بلند سطح پر رہنے کا خدشہ ہے۔ مہنگائی کے چیلنج سے نمٹنے اور کم آمدن گھرانوں کی معاونت کے لیے حکومت کی ٹارگٹڈ فیول ریلیف اسکیم کامیابی سے جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے