کرک میں گیس دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی، 5 زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے، جن میں دو بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں، جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں۔

ریسکیو کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

واقعہ رات کے آخری پہر سپینہ کے قریب الوڑگی بانڈہ میں پیش آیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے