حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے باضابطہ رابطہ کر لیا

ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے باضابطہ رابطہ کر لیاہے، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے عامر ڈوگر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مذاکرات کی خواہش کا اظہار کیا ، رانا ثناء اللہ نے حکومتی اجلاس اور ترجیحات سے متعلق آگاہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عامر ڈوگر نے حکومتی رابطے سے اپوزیشن قیادت کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اپوزیشن قیادت نے مشاورت کے بعد حکومت کو مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا۔

حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹے کے دوران مذاکرات پر پیشرفت کا امکان ہے، اپوزیشن نے مذاکراتی عمل پیشگی شرط کے بغیر شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، راناثنااللہ نے اپوزیشن لیڈر سے بھی رابطےکی کوشش کی لیکن بات نہ ہوسکی ۔

مذاکرات سے پہلے اپوزیشن لیڈر نے  بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ، حکومت کی کوئی نئی شرط مذاکرات سے پہلے قبول نہیں ہو گی،اپوزیشن اجلاس میں لانگ مارچ کی کال واپس لینے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس میں لانگ مارچ کے ایجنڈے پر اختلاف ہے، لانگ مارچ کے مطالبات صرف 4 نکات تک محدود رکھنے پر اپوزیشن رہنماؤں کا اعتراض ہے۔

مہنگائی اور عدلیہ کی آزادی سمیت عوامی مطالبات لانگ مارچ ایجنڈے میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی،گورنرراج یا وزیراعلیٰ کی نااہلی پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ایمرجنسی لگی تو دیگر صوبوں میں بھی احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے،متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ اجلاس کیلئے نئی ریکوزیشن جمع کرائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے