حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات سامنے آ گئے، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت سے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کر دیا جبکہ حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا کوئی فوری مثبت جواب نہیں دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت کم ازکم بانی کی بہنوں کی نظر بندی فوری ،بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر عائد پابندی فوری ختم کی جائے،عمران خان کے نجی ہسپتال میں علاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے۔
حکومت نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا کوئی فوری مثبت جواب نہیں دیا،مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے حکومتی موقف تفصیل سے پیش کیا، پی ٹی آئی لانگ مارچ کا فیصلہ غیر مشروط طور پر واپس لے،حکومت کسی قیمت پر اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دےگی۔
فریقین نے مشاورت سے کل اپنا جواب دینے اور مزید گفتگو پر اتفاق کیا جبکہ کل مذاکرات میں کوئی مثبت پیشرفت خارج ازامکان نہیں ہے۔
