نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثہ نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب نواب شاہ ریلوے بالائی پل کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے