اہم سرکاری اداروں کے نام پر قائم جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی حساس معلومات چرانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے قومی اداروں کے نام پر جعلی ڈومینز کا انکشاف ہوا ہے۔ اہم سرکاری اداروں کے نام پر قائم جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شہریوں کی حساس معلومات چرانے کی کوشش کی گئی ہے۔
نیشنل سرٹ کے تھریٹ انٹیلیجنس سینٹر نے قومی اداروں کے نام پرفشنگ سرگرمیوں کی نشاندہی کردی، اعلامیے کے مطابق 4 اکتوبر کو نادرا سمیت متعدد اہم اداروں کے نام پر مشتبہ ڈومینز فعال پائے گئے۔ نادرا کے نام سیکیور لوگن ڈومین سمیت مشتبہ ویب سائٹس کی نشاندہی ہوئی۔
ایف بی آر، ایچ ای سی، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کے نام پر بھی مشتبہ جعلی ڈومینز فعال ہیں، ایس ای سی پی،بی آئی ایس پی اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کے نام پر بھی جعلی ڈومینز سامنے آگئے۔
پنجاب سیف سٹیز کے نام سے بھی مشتبہ لاگ اِن ڈومین کی نشاندہی، مشتبہ فشنگ ڈومینزبدستور فعال ہے، نیشنل سرٹ کے مطابق جعلی اور اداروں کی نقالی کے خطرات کی مسلسل نگرانی جاری ہے، شہری اور سرکاری ادارے مشتبہ لنکس، ویب سائٹس اور لاگ اِن صفحات سے محتاط رہیں۔
