اسلام آباد پولیس میں موجود کنٹریکٹ ملازمین اور ریٹائرڈ افسران سمیت متعدد اہلکار فارغ

وفاقی پولیس میں تین ماہ کےکنٹریکٹ پر آنے کے بعد تین سال سے اسلام آباد پولیس میں موجود  کنٹریکٹ ملازمین اور ریٹائرڈ افسران سمیت متعدد اہلکاروں کوفارغ کردیا،اعلٰی سرکاری وسیاسی شخصیات کے رشتہ دار بھی شامل ہیں۔

نئےآئی جی اسلام آباد نےوفاقی پولیس میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین اورریٹائرڈ افسران کےخلاف کارروائی شروع کردی،سیف سٹی کےڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس اورسافٹ ویئر انجینئرعباس مہدی کے کنٹریکٹ فوری ختم کردیے گئے۔ دونوں کو جون 2025 میں کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا۔

وفاقی پولیس میں تعینات ریٹائرڈ افسران سمیت 27 دیگر اہلکاروں کو بھی فارغ کردیا گیا،فارغ ہونے والوں میں تین لاء افسران، سول انجینئر اور چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ بھی شامل ہیں، 12 ریٹائرڈ افسران میں چار ایس پیز، ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

ذرائع کےمطابق کنٹریکٹ ملازمین کوتین ماہ کےلیےرکھا گیاتھالیکن بعض تین،تین سال سےتعینات تھے، ریٹائرڈ افسران کو سابق آئی جی نےیونیفارم پہننےکی اجازت بھی دے رکھی تھی،اختیارات سےتجاوز پر آٹھ اسسٹنٹ کمشنرز کے نائب کورٹس کو بھی ہٹا دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے