اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 6 اکتوبر سے پاکستان کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کی پاکستان اور افغانستان سے کشیدگی کم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 6 سے 8 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دورے کی دعوت دی ہے۔

دورے کے دوران انتونیو گوتریس صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ وہ چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنے دورے میں اہم حکومتی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی گفتگو متوقع ہے۔یہ دورہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دیرینہ تعاون کو مزید اجاگر کرے گا۔ پاکستان کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اعادہ کرے گا۔

انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے بھارت و پاکستان میں فوجی مبصر گروپ UNMOGIP کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے۔وہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان میں بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔ بریفنگ میں آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ابتدائی انتباہ کے نظام پر پاکستان کی پیش رفت اجاگر کی جائے گی۔

دورے کے دوران پاکستان کی جانب سے کثیرالجہتی نظام کے فروغ کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی بات ہوگی۔پاکستان آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ابتدائی انتباہ کے نظام میں اپنی پیش رفت بھی سامنے رکھے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے دیرینہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس دوران علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

یہ دورہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بین الاقوامی امن اور ترقی کے لیے خدمات کو سراہنے کا بھی موقع فراہم کرے گا۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے مرکز پر مبنی کثیرالجہتی نظام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے