آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آٹو پالیسی میں آئی ایم ایف کے اعتراضات اب بھی برقرار ہیں، حکومت 2 کروڑ مالیت تک کی الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے پر فیصلہ نہ کر سکی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 75 ہزار ڈالر مالیت کی الیکٹرک گاڑی پر سیلز ٹیکس 1 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو آٹو پالیسی میں اپنے موقف پر بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سکیم کے تحت گاڑیوں کی مالیت ایک سال تک تبدیل نہیں ہوگی۔

ذرائع وزارت انڈسٹریز و پروڈکشن کے مطابق آئی ایم ایف کیساتھ نئی آٹو پالیسی پر مذاکرات مزید بھی جاری رہیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے