سعودی کابینہ کا یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور طبی تعاون بڑھانے کی منظوری، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

سعودی عرب کی کابینہ نے یمن کی آئینی حکومت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں یمن کی صورت حال سمیت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کی حمایت بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

سعودی کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا۔ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔تینوں ممالک نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا۔

مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی نے فوجی تیاری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ تینوں ممالک نے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔سعودی کابینہ نے علاقائی سلامتی اور استحکام سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں عالمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے