پزشکیان کا مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان، قومی اتحاد کو ایران کی طاقت قرار دے دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مزاحمت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران دشمن کو مایوس کرے گا۔پزشکیان کے مطابق ایران اپنی موجودہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کر رہا ہے۔ تاہم اندرونی صلاحیتوں پر انحصار ایران کی بنیادی ترجیح ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ تہران اپنی ضروریات کے لیے پڑوسی ممالک سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے ملکی وسائل اور صلاحیتوں پر انحصار کو اہم قرار دیا۔پزشکیان نے اس کے ساتھ قومی اتحاد اور باہمی تعاون پر بھی زور دیا۔ ان کے مطابق یہی عوامل ایران کی بنیادی طاقت ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایرانی قوم کے ہر فرد کو ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔ انہوں نے سماجی تعاون کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایرانی صدر کے مطابق لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے ان کی مدد کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کا کوئی سہارا نہیں، ایران کو ان کا سہارا بننا ہوگا۔

پزشکیان نے حالیہ بیان میں مزاحمت اور مذاکرات دونوں کو جاری رکھنے کا مؤقف اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران مضبوط پوزیشن سے بات چیت کر رہا ہے۔

ایرانی صدر اس سے قبل بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ مذاکرات کے بعد ایران کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے