الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

کیا موٹرز نے اپنی الیکٹرک گاڑی کے مختلف ماڈلز کی  قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

کیا موٹرز  نے سورینٹو کے تین ویریئنٹ پر 8 لاکھ سے 25 لاکھ روپے تک کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیا سورینٹو ہائبرڈ فرنٹ ویل ڈرائیو کی قیمت 8 لاکھ روپے کی کمی سے 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار ہوگئی۔ کیا سورینٹو ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت 24 لاکھ روپے کم ہوکر 1 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے پر آ گئی۔

کیا سورینٹو پلگ ان ہائبرڈ آل ویل ڈرائیو کی قیمت 25 لاکھ روپے کم کرکے 1 کروڑ 64 لاکھ 99 ہزار روپے کی گئی ہے۔

KIA

کمپنی حکام کے مطابق دس سال میں ایک لاکھ گاڑیوں کا سنگ میل عبور کرنے پر پروموشنل قیمتوں کا اعلان کیا گیا۔ گاڑی کی ڈیلیوری کے وقت سرکاری ٹیکسز و ڈیوٹی میں تبدیلی کو قیمت میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے