فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان بحرین دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی  ملاقات میں فیلڈ مارشل نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیااور دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔فیلڈ مارشل  کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر استوار ہیں۔بحرین کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔بحرینی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے