پشاور کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے چولی اصحاب بابا روڈ پر باڑہ ضلع خیبر کی کالعدم تنظیم انصار السلام کے سابق کمانڈر سید اکبرپر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق اور فضل شیر شدید زخمی ہوا ۔زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
