ملک میں 10 اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی

پاکستان میں 10اکتوبر کے بعد ٹو ڈی بار کوڈ کے بغیر ادویات کی تیاری ممنوع قرار دیدی گئی ، مقامی اورملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیاں اس پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، درآمدی ادویات بھی ملک بھر میں "ٹو ڈی بارکوڈ” کے بغیر فروخت نہیں کی جا سکیِں گی، ڈریپ نے دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی متعلقہ تربیت مکمل بھی کرلی ہے۔

مقامی اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنیاں دس اکتوبر سے تیار ہونے والی ادویات پر "ٹو ڈی بار کوڈ’ سریل نمبر درج کرنے کی پابندی ہوں گی ۔ فارمیسیز میڈیکل اسٹور انتظامیہ کے ساتھ عام صارفین بھی موبائل ایپ  کے ذریعے دوا اصل ہونے، اس کی قیمت، معیاد اور معیار کی تفصیلات جان سکیں گے ۔ کمپنیوں کو انجیکشنز،سیریپ ،کیپسول،اور ٹیبلٹس سمیت ہر دوا پر "ٹو ڈی بار کوٍڈ” کا سیریل نمبر لکھنا پڑے گا ۔  ٹو ڈی بار کوڈ سے متعلق صوبائی حکام کی تربیت بھی مکمل کر لی گئی ہے  ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے