حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے30 پیسےفی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے24 پیسےفی لیٹرہوگئی۔
اوگر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس کا اطلاق 12 اکتوبر تک ہو گا۔
