جنت نظیر وادی نیلم میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے لگا۔
وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں تیز آندھی چلنے لگی، جبکہ بلند و بالا سیاحتی مقامات پر ہلکی برفباری بھی ہوئی۔
پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا، جس سے علاقے میں سردی کی شدت بڑھنے لگی۔
