اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنےکیلئےکیس 21 اکتوبرکوسماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کرنےکیلئے کیس اکیس اکتوبر کوسماعت کے لیے مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پرانے بلدیاتی قانون کے تحت اسلام آباد میں انتخابات کرانے پر غور جاری ہے ۔

الیکشن کمیشن  نے سیکرٹری وزارت داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کےانعقاد کیلئےوفاقی حکومت نے تاحال قانون سازی نہیں کی، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئےحلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی گئیں، بلدیاتی انتخابات کیلئےنئےآرڈیننس کی مدت ختم ہونے کے بعد قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے