Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»انکم ٹیکس تنازعات کے حل کے طریقہ کار میں ترمیم
کاروبار

انکم ٹیکس تنازعات کے حل کے طریقہ کار میں ترمیم

EditorBy Editorاکتوبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایف بی آر  نے انکم ٹیکس تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار میں اہم ترمیم کردی۔ رول 231 سی میں کی گئی تبدیلیوں کے تحت تنازعات کے حل کے لیے کمیٹی کی تشکیل، نامزدگیوں اور اراکین کے مالی معاوضوں کا واضح لائحہ عمل بھی طے کر دیا گیا۔

ایف بی آر کے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ ٹیکس دہندہ انکم ٹیکس تنازع کے حل کے لیے بورڈ کو تحریری درخواست دینے کا پابند ہو گا۔ درخواست گزار کے نمائندے کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فون نمبر، پتہ اور ای میل درج کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس عمل کے دوران ٹیکس دہندہ کا نمائندہ تنازع کے حل کے لیے تین ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کمیٹی کے اراکین اور چیئرمین کے معاوضوں کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

پانچ کروڑ روپے تک کے ٹیکس تنازع پر کمیٹی کے چیئرمین کو تین لاکھ روپے جبکہ رکن کو ڈیڑھ  لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ اسی طرح پانچ  کروڑ روپے سے زائد کے تنازع پر چیئرمین کا معاوضہ پانچ لاکھ روپے اور ہر رکن کا معاوضہ ڈھائی  لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمیٹی ارکان کو گریڈ 21 اور 22 کے سرکاری افسران کے برابر سفری اخراجات اور یومیہ الاؤنس بھی ملیں گے۔ ضوابط کے مطابق کمیٹی ناکام ہونے یا تحلیل ہونے کی صورت میں اراکین کو کوئی معاوضہ نہیں ملے گا، اور پیشگی دی گئی رقم 15 دن کے اندر واپس کرنا لازم ہو گی۔

مفادات کا ٹکراؤ سامنے آنے پر کمیٹی کا رکن 7 دن کے اندر بورڈ کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔ ایسی صورت میں اسے وصول کردہ معاوضہ بھی واپس کرنا ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.