بدترین فضائی آلودگی:پورے پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکول، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بند

پنجاب میں فضائی آلودگی نے تاریخ کی بدترین شکل اختیار کر لی ہے،، صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا،،

اس سے پہلے پنجاب کے صرف 8 اضلاع کے اسکول بند کئے گئے تھے جن میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودہا اور ساہیوال شامل تھے،،

پنجاب کے وزیر تعلیم نے اب پورے صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں سمیت ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،،

تمام اسکولوں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کو آن لائن کاسز لینے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں،،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے