Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»جی ڈی پی کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی، وزارت خزانہ
کاروبار

جی ڈی پی کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی، وزارت خزانہ

EditorBy Editorاکتوبر 19, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزارت خزانہ نے پاکستان کے ذمے قرضوں کے بڑھتے بوجھ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرضوں میں اضافے کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلے میں حکومتی قرضوں کی شرح 75 فیصد سے کم ہو کر 68 فیصد رہ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2023 میں قرضوں میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم مالی سال 2026 میں یہ اضافہ کم ہو کر 7.7 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اگست 2026 میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں 689 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سرکاری شعبے کے بیرونی قرضوں کا تناسب 33 فیصد سے کم ہو کر 23 فیصد رہ گیا۔

اعلامیے کے مطابق قرضوں کی ادائیگی کے تخمینے میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ مالی سال 2025 میں قرضوں کی ادائیگی کا تخمینہ 8.9 ٹریلین روپے تھا، جو مالی سال 2026 میں کم ہو کر 6.9 ٹریلین روپے رہ گیا۔ اسی طرح حکومتی آمدن میں سے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہونے والا حصہ 64 فیصد سے کم ہو کر 38 فیصد رہ گیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 سے اب تک تقریباً 5.9 ٹریلین روپے کے مہنگے قرضے قبل از وقت ادا کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملکی قرضوں کی اوسط مدت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ فوری ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر ستمبر 2026 میں 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.