موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے 6800 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،شہباز شریف

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے آئندہ چھ سال میں 6 ہزار 800 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،، وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،،

وزیراعظم نے کہا 2022 اور 2023 میں پاکستان کو دو بڑے اور تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا،، پاکستان ابھی تک ان قدرتی آفات کے نقصانات سے باہر نہیں نکل سکا،، آج ہم ایک ایسے اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں عالمی موسمیاتی فنڈ کو ازسر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطرے سے دوچار کمزور اقوام کی ضروریات کو موثر انداز میں پوراکیا جاسکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سالوں سے کیے گئے وعدوں اور بار بار کی یقین دہانیوں کے باوجود فرق بڑے پیمانے پر بڑھتا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ ترقیاتی ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آگے آنا ہوگا اور اقوام متحدہ کے فریم ورک پر عمل کرنا ہوگا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے آذربائیجان میں کوپ 29 کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، وزیر اعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے