پنجاب کے شہر چکوال واپس آنے والی باراتیوں سے بھری بس گلگت بلتستان میں دریائے سندھ میں گر گئی،، حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے،، دلہن کو زخمی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا،، 6 لاپتہ مسافروں کی تلاش تاحال جاری ہے،، یہ حادثہ استور میں پیش آیا،، دلہا اور اس کی والدہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں،،
امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں، باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے پنجاب کے ضلع چکوال کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور حادثے کا شکار مسافروں کی جانیں بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
ریسکیو افسر کے مطابق اب تک دریا سے 18 لاشیں نکالی ہیں جب کہ ایک لڑکی زخمی ہے جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ دلہن تھی، مزید 6 لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکو افسر کے مطابق استور سے جائے حادثہ 3 گھنٹے کی مسافت پر ہے، حکام کے مطابق جائے حادثہ ضلع دیامر کے حدود میں شامل ہے۔
