Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»این ایچ اے کے چار منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے پر اتفاق
کاروبار

این ایچ اے کے چار منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے پر اتفاق

EditorBy Editorاکتوبر 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موٹرویز سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنے پر غور شروع کردیا،پہلے مرحلے میں این ایچ اے اور نجکاری کمیشن نے چار منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت لانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مشیر وزیراعظم برائے نجکاری محمد علی کے ہمراہ اجلاس ہوا،جس میں موٹروے ایم 10 کے 169 کلومیٹر طویل سیکٹرکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کرنےکی تجویز پیش کی گئی۔

عبدالعلیم خان نےکہا کہ مانسہرہ، ناران،جھالکنڈ اور چلاس کی موٹروے کو چین کی سرحد سے منسلک کرنا چاہتے ہیں،سکھ برادری کے لیے اہم گورونانک ایکسپریس وے بھی اسی ماڈل کے تحت تعمیر کی جاسکتی ہے،اس منصوبے سے سکھوں کی مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

وفاقی وزیرمواصلات نےکہا کہ این ایچ اے کے ریونیو میں نمایاں اضافہ حوصلہ افزا ہے اور ادارہ مالی خودمختاری کی جانب گامزن ہے۔ خواہش ہے کہ این ایچ اے کو 500 سے ایک ہزار ارب روپے کا ادارہ بنایا جائے تاکہ حکومتی ترقیاتی پروگرام اور فنڈز پر انحصار کم ہوسکے۔

اجلاس میں سیالکوٹ،کھاریاں موٹروے ایم 12 اورمری ایکسپریس وےکوکشمیر تک توسیع دینے سمیت دیگرمنصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی،عبدالعلیم خان نے این ایچ اے حکام کو باقاعدہ بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔

مشیر وزیراعظم برائےنجکاری محمد علی نے منصوبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، این ایچ اے اور نجکاری کمیشن نے ابتدائی کام فوری مکمل کرکےایک ہفتے بعد دوبارہ اجلاس کرنے پر اتفاق کیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.