فحش مواد پھیلانے والی 8 لاکھ 44 ہزار ویب سائٹس بلاک:پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا پی ٹی اے گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے اب تک پی ٹی اے نے 100,183 گستاخانہ یو آر ایل اور 844,008 فحش ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے

پی ٹی اے سوشل میڈیا پر گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف سخت اقدامات کے تحت کارروائی عمل میں لارہی پی ٹی اے اُن ویب سائٹوں کو بھی بلاک کر رہی ہے جن کی اطلاع شہریوں اور حکومتی تنظیموں کی جانب سے دی جاتی ہے

یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ ملک بھر سے روزانہ تقریباً 20 ملین فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوشش کی جاتی ہے جو بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک ہیں صارفین بین الاقوامی گیٹ وے پر بلاک شدہ ان ویب سائٹس تک رسائی کے لئے VPNsکا استعمال کرتے ہیں پی ٹی اےاس مواد کو مؤثر طریقے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لا رہی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے