Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان اور قطر کی امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی تجاویز دی ہیں، عباس عراقچی

نومبر 27, 2026

شیخ حسینہ کے تحفظ کا معاملہ، پینٹاگون کے سابق افسر مائیکل روبن کا بنگلادیشی حکومت کو پیغام

نومبر 27, 2026

نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست

نومبر 27, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»عمران خان کی گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت
پاکستان

عمران خان کی گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت

EditorBy Editorنومبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اڈیالہ جیل میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی،،

بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو طاقت کے مرکز اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کا ٹاسک دے دیا،، عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہرسے ملاقات میں مذاکرات کےلیے حامی بھرلی ہے۔ علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر اجازت لینے آئے تھےکہ اگر رابطہ ہوتا ہے تو کیا مذاکرات کیے جائیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔ 

خالد یوسف کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔ 

انہوں نے بتایا کہ  علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔ 

ادھر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی بھائی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کی،، انہوں نے کہا دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کی اجازت مانگی ہے، 24 نومبر پاکستان کیلئے اہم دن ہے،  8فروری کی طرح 24 نومبر کو بھی نکلیں۔

علیمہ خان نے بتایاکہ بانی نے کہا ہے ہمارا احتجاج پرُامن ہوگا، مینڈیٹ کی واپسی، کارکنوں، رہنماؤں کی رہائی اورجمہوریت کی بحالی کیلئے مذاکرات کاکہاگیا اور جمعرات تک کا وقت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہوتاہےتو 24 نومبرکا احتجاج جشن میں تبدیل ہوجائےگا۔

علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ مذاکرات حکومت سے ہوں گے یا اسٹیبلشمنٹ سے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ہی کہا ہے، حکومت تو خود کہتی ہے اس کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، حکومت والےتوٹی وی پرکہہ رہےہیں ہمارےہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔

سیاسی جماعت کوسیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے چاہیے یااسٹیبلشمنٹ سے؟ کے سوال پر عمران خان نے بہن نے کہا کہ جب جماعتوں نےکہہ دیا ہمارےہاتھ میں کچھ نہیں پھرانہیں سےمذاکرات کریں گےجن کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی نے یہی کہا ہے پریکٹیکل چیز ہے اور حالات بھی اس وقت یہی ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل اور قومی سلامتی کی مضبوط بنیاد ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ وطالبات کے ساتھ خصوصی نشست

    نومبر 27, 2026

    معروف امریکی ماڈل بیلا حدید بیماریوں میں مبتلاہوگئیں

    نومبر 27, 2026

    مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ بھی انہیں سمجھا رہے ہیں لیکن وہ تصادم چاہتے ہیں۔۔عطاء اللہ تارڑ

    نومبر 27, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.