Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران کا امریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ، کئی دہائیوں کے نقصانات کا ازالہ طلب

نومبر 23, 2026

بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع

نومبر 23, 2026

پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 5 دسمبر سے شروع ہوگی

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ملائیشیا کادورہ،وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ملائیشیا کادورہ،وزیراعظم انور ابراہیم اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

EditorBy Editorنومبر 23, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات) نے دوطرفہ دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پتراجایا میں واقع پردانا پترا میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور ابھرتی ہوئی علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ ملائیشین وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان و ملائیشیا کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور تعاون کے دیرینہ رشتوں کو سراہتے ہوئے بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنوب مشرقی ایشیا میں امن و استحکام کے قیام میں ملائیشیا کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید گہرا کرنے کے پاکستانی عزم کو دہرایا۔ فریقین نے اعلیٰ سطحی وفود کے باقاعدہ تبادلوں، عسکری تعاون میں اضافے اور علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی مسائل پر مسلسل مکالمے کے ذریعے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں کوالالمپور میں ملائیشیا کی وزارتِ دفاع (MINDEF) آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو باوقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جس میں ملائیشیا کے چیف آف ڈیفنس فورس جنرل تان سری حاجی مالک رزاق سلیمان سمیت ملائیشین آرمی، رائل ملائیشین نیوی اور رائل ملائیشین ایئر فورس کے سربراہان بھی شریک تھے۔ بعد ازاں فیلڈ مارشل نے ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری محمد خالد بن نوردین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ، فوجی سطح پر روابط کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان اشتراکِ عمل کی نئی راہیں تلاش کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مزید برآں، فیلڈ مارشل ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر (PUSPAHANAS) کا دورہ بھی کریں گے، جہاں ایک باضابطہ تقریب میں انہیں ادارے کے باوقار ہال آف فیم کے 21ویں رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا۔محسن نقوی

    نومبر 23, 2026

    نیشنل سائبر ایمرجنسی ٹیم نےصارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کردی

    نومبر 23, 2026

    سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.