Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

داعش کا پروپیگنڈا بنانے اور پھیلانے پر امریکی شہری کو 15 سال قید

نومبر 24, 2026

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

نومبر 24, 2026

روس کا جوہری ہتھیار سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ، نیٹو انٹیلی جنس کا انتباہ

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»روس کا جوہری ہتھیار سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ، نیٹو انٹیلی جنس کا انتباہ
دنیا

روس کا جوہری ہتھیار سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ، نیٹو انٹیلی جنس کا انتباہ

EditorBy Editorنومبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیٹو کے رکن ممالک کی خفیہ ایجنسیوں نے خبردار کیا ہے کہ روس دسمبر میں جوہری ہتھیار سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیج سکتا ہے۔ مغربی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق، روس نے اس منصوبے پر کئی سال پہلے کام شروع کیا تھا۔

جرمن میڈیا کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق، جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس (بی این ڈی) اور مسلح افواج سمیت مغربی ممالک کے اداروں نے اس معاملے پر خفیہ معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی سیٹلائٹ کا نام ’اسپوٹنک ایس‘ ہے۔ اسے کئی سال پہلے تیار کیا گیا تھا اور مبینہ طور پر ماسکو کے نواحی علاقے میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

جرمن نشریاتی اداروں این ڈی آر اور ڈبلیو ڈی آر، جبکہ اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ کی رپورٹ کے مطابق، نومبر کے آغاز میں نیٹو کے بعض رکن ممالک کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ ہوا تھا۔

ان معلومات میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ روس آئندہ 60 روز کے اندر سیٹلائٹ خلاء میں بھیج سکتا ہے۔ جرمن مسلح افواج کی خلائی کمان کے جائزے کے مطابق، اس کی لانچنگ دسمبر میں بھی ممکن ہے۔

تاہم، اس سیٹلائٹ کی لانچنگ یا اس میں جوہری ہتھیار کی موجودگی کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

امریکی حکام پہلے بھی الزام لگا چکے ہیں کہ روس ایسا جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے جو خلاء میں دھماکے کے ذریعے دشمن کے سیٹلائٹ نیٹ ورکس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ان نیٹ ورکس میں اسپیس ایکس کا اسٹار لنک نظام بھی شامل ہے۔ یوکرین کی فوج روس کے خلاف جنگ میں اس انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھاتی رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق، خلاء میں جوہری دھماکا مواصلاتی نظام، نیویگیشن، موسمیاتی معلومات اور دیگر سیٹلائٹ خدمات کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کے اثرات صرف فوجی نظام تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ شہری زندگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    داعش کا پروپیگنڈا بنانے اور پھیلانے پر امریکی شہری کو 15 سال قید

    نومبر 24, 2026

    آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

    نومبر 24, 2026

    بھارت میں ووٹر فہرستوں سے مسلمانوں کے نام خارج کرنے پر امریکی مذہبی آزادی کمیشن کی تشویش

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.