Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2035 کی میزبانی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کریں گے

نومبر 24, 2026

داعش کا پروپیگنڈا بنانے اور پھیلانے پر امریکی شہری کو 15 سال قید

نومبر 24, 2026

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ
دنیا

آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

EditorBy Editorنومبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی فضائی نگرانی میں سفر کرنے والے تین آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں شدید دھماکے ہوئے اور آگ لگ گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے بتایا کہ یہ واقعات آبنائے ہرمز کے مختلف مقامات پر پیش آئے۔ تاہم، بیان میں جہازوں کے نام، ملکیت، پرچم اور عملے سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

پاسدارانِ انقلاب نے ان جہازوں کو غیر مجاز راستوں سے گزرنے والا قرار دیا اور خبردار کیا کہ امریکی فوج کی نگرانی بھی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی ہدایات پر عمل کرنے سے مستثنیٰ نہیں کرتی۔

تاحال ان تینوں واقعات کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مخالفین ایران پر ایسی صورتحال مسلط کرنا چاہتے ہیں جو نہ مکمل جنگ ہو اور نہ ہی امن کی حالت۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایران امریکی ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لیے مختلف عسکری طریقے اختیار کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق، ناکہ بندی توڑنے کے طریقے موجود ہیں اور ان پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

باقر قالیباف نے امریکا، روس اور چین کے درمیان ہونے والے سہ فریقی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس اجلاس میں شریک نہیں تھا، تاہم اس کے باوجود وہ تینوں طاقتوں کے تمام فیصلوں پر اثر انداز ہوا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران دنیا کی چار طاقتور ترین ریاستوں میں شامل ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    داعش کا پروپیگنڈا بنانے اور پھیلانے پر امریکی شہری کو 15 سال قید

    نومبر 24, 2026

    روس کا جوہری ہتھیار سے لیس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کا منصوبہ، نیٹو انٹیلی جنس کا انتباہ

    نومبر 24, 2026

    بھارت میں ووٹر فہرستوں سے مسلمانوں کے نام خارج کرنے پر امریکی مذہبی آزادی کمیشن کی تشویش

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.