ایران میں بغیر حجاب کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑے مارے جانے کی سزا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سزا پیر کے روز دی گئی۔ گلوکارہ کے بینڈ کے دیگر چار ارکان کو بھی 74، 74 کوڑے مارے گئے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی دسمبر 2024 میں ہونے والی ایک پرفارمنس کے معاملے پر کی گئی۔ اس کنسرٹ میں پرستو احمدی لازمی حجاب کے بغیر سامنے آئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرستو احمدی نے دسمبر 2024 میں ایک کنسرٹ کے دوران بغیر آستینوں والا لباس پہنا تھا۔ اس پرفارمنس میں انہوں نے لازمی حجاب بھی نہیں پہنا تھا۔
اسی واقعے کے بعد گلوکارہ اور ان کی ٹیم کے خلاف کارروائی ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق بینڈ کے چار دیگر ارکان کو بھی اسی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

