وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب مستقبل کی جدید ترقی اور نئی نسل کی پیشرفت کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے اور جدید ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام آئندہ ہفتے لاہور کی سڑکوں پر چلنے کے لیے تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس منصوبے کو ایک جدید اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پنجاب کی جانب سفر میں ایک اور شاندار سنگِ میل قرار دیا۔
انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہر گزرتا دن صوبے کو جدت، ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائے گا، اور ترقی کے اس سفر میں پنجاب سب سے آگے بڑھ کر قیادت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ جدید الیکٹرک ٹرام بغیر کسی روایتی پٹڑی (ٹریک) کے سڑک پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو لاہور کے شہریوں کو ماحول دوست اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی۔

