پاکستان تحریک انصاف کے ملک بھر میں احتجاج کے باعث کراچی اور ملتان سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے،، آئل انڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے رابطہ کیا ہے،، چیف سیکریٹریز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پیٹرولیم مصنوعات کے ٹینکرز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں،،
پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے متبادل روٹس کھولنے کا مطالبہ کیا ہے،، سڑکوں کی بندش کے باعث ڈپو سے پیٹرول پمپس تک سپلائی میں مشکلات ہیں،،
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن نے بھی کہا ہے کہ اگر طلب کے مقابلے میں رسد نہ آئی تو بحران کا خدشہ ہے،، لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی یومیہ کھپت ایک کروڑ لٹرز سے زائد ہے لیکن صرف 40 فیصد سپلائی آ رہی ہے،،
اوگرا نے ضلعی انتظامیہ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے درمیان رابطہ رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے،، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکرز کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے تاکہ سپلائی متاثر نہ ہو سکے،،