Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی

نومبر 28, 2026

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نومبر 28, 2026

میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»ہکلہ انٹرچینج پر پولیس کانسٹیبل کا قتل،عمران خان کے خلاف مقدمہ درج
پاکستان

ہکلہ انٹرچینج پر پولیس کانسٹیبل کا قتل،عمران خان کے خلاف مقدمہ درج

EditorBy Editorنومبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی میں ہکلہ انٹرچینج پر پی ٹی آئی کے پُرتشدد مظاہرین کے ہاتھوں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے قتل کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف درج کر لیا گیا،،

پولیس کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج مقدمے میں عمران خان، عمر امین گنڈاپور، سالار خان کاکڑ اور شاہد خٹک نامزد کیا گیا ہے،،

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور ملزمان آنسو گیس گن، ربر بلٹ گنز اور دیگر آتشی اسلحہ سے لیس تھے۔۔ ملزمان نے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور  دفعہ 144کی خلاف ورزی کی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور قیادت کی مجرمانہ سازش کے تحت پولیس پر حملہ کیا گیا۔ ملزمان کی شیلنگ کے باعث پولیس منتشر ہوئی۔ ملزمان نےکانسٹیبل مبشرحسن کو زخمی کیا اور لال وین میں اغوا کرکے لےگئے۔ ملزمان کے حملے میں کانسٹیبل عدنان،رئیس اور نعیم بھی زخمی ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق بعد میں اطلاع ملی کہ ملزمان کانسٹیبل مبشرحسن کو ہکلہ پل کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔کانسٹیبل مبشرحسن کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےکارکنوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق پولیس کانسٹیبل مبشر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور  آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس قیادت بھی شریک ہوئی۔

46 سالہ پولیس کانسٹیبل مبشر تقریباً 12 سال قبل پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور اس وقت مظفرگڑھ کے تھانہ شاہ جمال میں تعینات تھے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھارتی اقدامات پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی ۔اداکار عمیر رانا

    نومبر 28, 2026

    اگلے تین روز کے لیے تیل کی قیمتیں مقرر، پٹرول مزید سستا،ڈیزل کی قیمت برقرار

    نومبر 28, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.