یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی

ایتھنز: دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے حادثے میں چار پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان کے جنوب میں کشتی الٹنے کے واقعے پرترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہو گئی اور اُن کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی مشن بچنے والوں کی سہولت اور نعشوں کی وطن واپسی کیلئے یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے