وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم آزادانہ استعمال کرتی ہیں، وہاں سے نہ صرف فنڈنگ ہوتی ہے بلکہ دہشت گردی عناصر اپنا نقطہ نظر بھی آگے پھیلاتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے کئی عہدیدار سوشل میڈیا پر موجود ہیں، ریاست کسی کے سامنے بے بس نہیں ہوسکتی، کسی کو ایکشن لینا ہوگا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خود بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ان عناصر کو جگہ نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پلیٹ فارمزنہ صرف چندہ جمع کرنے بلکہ اپنا مؤقف پھیلانے کیلئے بھی استعمال کئے جارہے ہیں،ایک کالعدم اور دہشتگردتنظیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرسرگرم رہنے کی اجازت کیوں دی جارہی ہے؟انہیں ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے کی اجازت کون دے رہا ہے؟ کسی کو تو آگے آکر انہیں روکنا ہوگا،اگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمزایسا نہیں کررہے توپھر اس کا کیا مطلب لیا جائے؟
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی،نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈلائنز ہیں، سوشل میڈیاپر غلط معلومات پھیلاناخطرناک ہے، غلط معلومات سےعوام میں انتشارپھیلتاہے، ڈیجیٹل میڈیاپر ذمہ داری سےکام لینا ہوگا، سوشل میڈیاپرڈیجیٹل جرائم کےخاتمےکیلئےمحدود وسائل سےکام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پروٹیکشن ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آیا ہے، غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا ضروری ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فورمز کو جوابدہ بنانا ہوگا اورسوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا، ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

