پاکستان سٹاک مارکیٹ سے رواں ہفتے 70 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا۔۔۔ اس کے باوجود حصص بازار نے تیزی کا سفر جاری رکھا ۔۔۔۔ چار روزہ کاروباری ہفتے میں 1838 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 351 پر بند ہوا۔۔۔۔۔
منافع کے لئے فروخت کا دباؤ دیرپا ثابت نہ ہو سکا۔۔۔ ٹریڈرز نے مال بیچ کر دوبارہ خریداری کو ترجیح دی ۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں تاریخ کا دوسرا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔۔ بینکوں کے سستے پیسے نے بھی تیزی کا رجحان جاری رکھنے میں مدد کی۔۔۔
سرمایہ کاروں نے 168 ارب روپے منافع کمایا۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 126 ارب روپے پر پہنچ گئی۔۔۔ 3 ارب 18 کروڑ حصص کے سودے 171 ارب روپے میں طے پائے۔۔۔
اس ہفتے پانچ کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی۔۔۔ فارن انویسٹرز نے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کئے۔۔۔ نیٹ فارن انویسٹمنٹ منفی 70 لاکھ ڈالر رہی۔۔۔۔