دبئی : خوبرو اداکارہ نیلم منیر شادی کا لڈو کھاکر دبئی، پیا کا گھر سدھار گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دیے گئے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے شادی سے متعلق بات کی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ اُن کا فی الحال یا مستقبل قریب میں شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نیلم منیر کی اچانک سامنے آنے والی شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
جہاں نیلم منیر کی اچانک شادی نے سب کو حیران کر دیا ہے وہیں صارفین اداکارہ کے دبئی میں شادی کرنے پر ششدر رہ گئے ہیں۔
اس وقت ہر صارف نیلم منیر کے شوہر سے متعلق جاننے کے لیے بے تاب نظر آ رہا ہے جن سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے شوہر کا تعلق دبئی سے ہے اور وہ ایک کاروباری شخص ہیں۔
نیلم منیر کی نکاح کی پوسٹ پر اداکارہ کے ایک شیخ سے نکاح کرنے پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔