انٹرنیٹ خلل کامعاملہ۔۔۔۔ پاکستان اور امریکی ارب پتی ایلون مسک کی سٹارلنک حکام میں بات چیت شروع ہو گئی۔۔۔
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کیلئے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔۔۔
ایلون مسک نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔۔۔حکومت اور اسٹار لنک میں بات چیت جاری ہے۔۔۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشین اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹار لنک کی درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے۔۔۔سروس کے لائسنس کیلیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق نیشنل اسپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت جائزہ لے رہی ہے۔۔۔ لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔۔۔
بیڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔۔۔تمام غیر ملکی سٹیلائٹ سروس پرووائیڈرز کیلیے یہی طریقہ کار ہے۔۔۔اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کیلیے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی