کشمیریوں کا عالمی یوم حق خود ارادیت: اقوام متحدہ سے دیرینہ وعدہ پورا کرنے کی اپیل

0

دنیا بھر کے کشمیری آج عالمی یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں، جو اقوام متحدہ کی 1949 کی قرارداد کی یاد دہانی ہے، جس میں انہیں آزادانہ استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ دن کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک اور ان کے ناقابل تسخیر عزم کا مظہر ہے۔

لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب مظاہروں، جلسوں، اور اجتماعات میں کشمیری عوام نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ ان کے حقوق کی بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ حریت قیادت نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرارداد پر عملدرآمد کروا کر انصاف فراہم کرنا چاہیے۔

بھارت کی جانب سے کشمیر میں نافذ سخت قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کشمیری عوام نے شدید احتجاج کیاآرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر قوانین کے ذریعے ماورائے عدالت قتل اور غیر قانونی گرفتاریوں کی مذمت کی گئی مظاہرین نے کشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ عسکری زون بنانے پر بھارتی حکومت کے اقدامات کو چیلنج کیا

بھارت کی جانب سے کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدامات کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا۔ ان اقدامات کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ بھی سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے حق خود ارادیت کی اخلاقی، سیاسی، اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔پاکستانی قیادت نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ تنازع کشمیر کے حل میں فعال کردار ادا کریں۔

کشمیری عوام نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ 75 سالہ وعدے کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کریں اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے میں کردار ادا کریں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.