پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی اڑان کی کوشش، فروخت کا دباؤ آڑے آ گیا،308پوائنٹس کی مندی

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں Bulls  اور Bears کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔۔۔۔ حصص بازار میں کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس میں 969 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔۔۔۔ مارکیٹ ایک لاکھ 15 ہزار 773 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گئی لیکن جلد ہی Bears نے کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے کر فروخت کا دباؤ بڑھا دیا۔۔۔مارکیٹ کو ریڈ زون سے گرین زون میں لانے کی Bulls  کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔۔۔ Bears  مارکیٹ کو 308 پوائنٹس مندی میں دھکیلنے میں کامیاب رہے۔۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 496 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔

مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ حصص کی تجارت ہوئی۔۔۔ کاروباری سودے 39 ارب 64 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ سرمایہ کار 25 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 197 ارب روپے رہ گئی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.