بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا ریلیف ملے گا ۔۔ فیصلہ جمعہ کو دن ساڑھے گیارہ بجے اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔۔عدالتی عملے نے وکلا ءکو آگاہ کر دیا۔۔۔ احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید اڈیالہ جیل میں سنا ئیں گے ۔۔۔
احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 23دسمبر کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری تک روک دی گئی ۔۔6 جنوری کو بھی فیصلہ نہ سنایاجا سکا اور 13 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی تاہم 13 کو ملزمان کی عدم حاضری کو جواز بنا کر 17 جنوری کی نئی تاریخ دے دی گئی۔۔
القادر ٹرسٹ یفرنس یکم دسمبر 2023 کو دائر ہوا اور سماعت تقریباً ایک سال کےٹرائل کے بعد مکمل ہوئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 27 فروری 2024 فرد جرم عائد ہوئی اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے اور ان پر جرح ہوئی
گواہان میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سابق وزیراعلی ٰپرویزخٹک اور سابق وفاقی وزیرزبیدہ جلال بھی شامل تھیں۔ریفرنس کی سماعت کے دوران تین مرتبہ ججز بھی تبدیل ہوئے۔بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری ٹرائل کورٹ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کی۔ملزمان کی جانب اسلام آباد ہائی کورٹ بھی بریت کی درخواست بھی دائر کی جا چکی ہے۔۔۔