ایران کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد Muscat پہنچ گیا ہے، جہاں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی روابط پر مزید مشاورت متوقع ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق Abbas Araghchi کی قیادت میں یہ وفد ماسکو روانگی سے قبل اتوار کو دوبارہ Islamabad کا مختصر دورہ بھی کر سکتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان ایران سفارتی رابطوں میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان Esmail Baghaei نے مسقط پہنچنے پر سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے بعد وزیر خارجہ کا یہ خطے کا پہلا اہم دورہ ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران خلیج فارس کی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور باہمی اعتماد، علاقائی استحکام اور تعمیری تعاون کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
