انٹرنیٹ کی سست روی کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹس کا نیا ریکارڈ

0

ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باوجود انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی۔۔۔ دسمبر میں 35 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹس تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔۔۔۔ آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کا یہ مسلسل 15واں مہینہ ہے۔۔۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹس ایک ارب 86 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔۔۔۔ خلیجی ممالک کے بعد اب مقامی آئی ٹی کمپنیوں نے یورپ اور وسط ایشیائی ریاستوں سے آرڈر لینا شروع کر دیئے ہیں۔۔۔ بین الاقوامی آئی ٹی نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔۔۔۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹیٹ بینک کی طرف سے آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ممالک کمپنیوں کی خریداری یا ان کے شیئرز خریدنے کی اجازت کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی آئی ہے۔۔۔۔ مرکزی بینک نے آئی ٹی کمپنیوں کو 50 فیصد برآمدی آمدنی بھی بیرون ممالک رکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے جس کے باعث ایکسپورٹس میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.