بشریٰ بی بی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کی قیدی بن گئیں،ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل

0

بشریٰ بی بی ایک بار پھر اڈیالہ جیل کی قیدی بن گئیں۔۔۔۔

190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سات سال کی قید کی سزا پانے والی بانی ٹی آئی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے بشری بی بی دوبارہ اسی سیل منتقل کیا گیا جہاں پہلے مقید رہیں

زرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو اسی سیل میں منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ پہلے مقید رہیں۔۔۔ اسی سیل میں مریم نواز بھی مقید رہیں ہیں تھیں۔۔۔

بشری بی بی کو خواتین وارڈ منتقل نہیں کیا گیا۔۔۔ بشری بی بی کو خواتین وارڈ سے منسلک ٹیوٹا ہال میں پابند سلاسل کیا گیا۔۔۔ بشری بی بی کو دوپہر میں طبی ملاحظہ بھی کرلیا گیا۔۔۔ طبی ملاحظہ جیل میں تعینات خاتون ڈاکٹر نے کیا،،، خاتون ڈاکٹر نے طبی ملاحظہ کے بعد بشری بی بی کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.